وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کا آغاز کر دیا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق، لاہور کے 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جس میں واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں شامل ہوں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل جون تک متوقع ہے۔
لاہور کے ہر محلے کو روشن اور آباد بنانے کے منصوبے کے تحت ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا، تاکہ ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے۔














