امریکی جریدے فوربز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جریدے فوربز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کی ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔
فوربز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے 8 ماہ کی مدت میں 13 کروڑ افراد کے لیے صفائی کا منصوبہ بنا کر ایک بڑا چیلنج کامیابی سے سر کر لیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے 7 کروڑ لوگ صفائی کی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔
رپورٹ کے مطابق، ستھرا پنجاب کا پورا آپریشن اور پیمنٹس کا نظام ڈیجیٹل ڈیش بورڈز سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام دنیا میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کا سب سے بڑا منصوبہ بن کر سامنے آیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ویسٹ ٹو ویلیو، ویسٹ ٹو انرجی، اور کاربن کریڈٹس کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جو لوگوں کو روزگار کے مواقع، ماحول میں بہتری، اور کمپنیز کو بزنس کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔














