خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور سیاسی صورتحال پر غور کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کے لیے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔ اس کے ساتھ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ملاقات سے انکار کے بعد سہیل آفریدی واپس چلے گئے۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کے لیے 27 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے اراکین اسمبلی پہنچیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد پہلی بار نہیں ہوا، جبکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہم پرامن رہیں گے۔














