خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر غور

خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف شخصیات کے نام زیر غور ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر برقرار رکھنے یا نیا گورنر مقرر کرنے پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ ممکنہ متبادل کے طور پر تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

پہلا آپشن یہ ہے کہ موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہی صوبے کی ذمہ داری سونپی جائے۔ اگر ان کے نام پر اتفاق نہیں ہوتا تو سیاست دانوں جیسے امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک اور آفتاب شیرپاؤ کے نام زیر غور ہیں۔

اگر سیاست دانوں کے ناموں پر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو سابق فوجی افسران کو بھی گورنر خیبرپختونخوا کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے بیان دیا کہ گورنر کی تبدیلی کے بارے میں انہیں کچھ علم نہیں اور پارٹی کا فیصلہ قبول کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کے پاس ہے اور حالات احتجاج کی اجازت نہیں دیتے۔ گورنر راج کی شق آئین میں موجود ہے لیکن ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں