طائف میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
طائف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھیڑوں کی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید تفتیش کی جا سکے۔
سعودی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار پاکستانی شہریوں پر مویشی چوری کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔













