امریکا نے افغان شہریوں کو سنگین جرائم پر ملک بدر کرنے کا اعلان

امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں اور ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے متعدد افغان شہریوں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ جرائم امریکی سرزمین پر سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں داخل ہونے والے افغان شہریوں نے کیے ہیں۔

محکمہ نے ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان کے مطابق جمال ولی اور محمد خروین کو امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن بعد میں یہ شہری دوبارہ پرتشدد جرائم میں ملوث پائے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عبداللہ حاجی زادہ، ناصر احمد توحیدی، جاوید احمدی، بحر اللہ نوری اور ذبیح اللہ مہمند سمیت دیگر کو سنگین جرائم جیسا کہ کم عمر بچوں پر حملے اور جنسی جرائم کی منصوبہ بندی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ عوامی سلامتی کے خطرے کے حامل افراد کو امریکا سے نکال دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں