روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر شاہد آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

رانچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کا 351 چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں، روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے، جس سے ان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں مجموعی چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 294 اننگز میں 331 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

روہت شرما، جو 38 سال کے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 645 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ کرس گیل 553 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں