این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب پر الزامات مسترد، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب پر اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ این اے 18 میں مقامی الیکشن کمیشن افسران کو ڈی آر او اور آر او مقرر کیا گیا تھا، جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن کا قانونی اختیار ہے۔

ترجمان کے مطابق پولنگ سے پہلے کسی سیاسی فریق نے تعیناتی پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ انتخاب ہارنے کے بعد الزامات لگانا معمول بن چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد تنازعات کے حل کے لئے قانونی فورمز موجود ہیں۔ کسی درخواست کی وصولی سے انکار پر متعلقہ فریق کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں