فلوریڈا میں 104 اسکائی ڈائیورز نے پیراشوٹ جوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فارمیشن تخلیق کی۔
فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلوریڈا، امریکہ میں 20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز نے فضا میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اپنے پیراشوٹ انتہائی مہارت سے جوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی فارمیشن بنائی۔
یہ حیرت انگیز مظاہرہ 22 نومبر کو لیک ویلز کے اوپر ہوا، جہاں کھلاڑیوں نے آسمان پر پھول کی شکل میں اکھٹے ہوکر حیران کن شاہکار تخلیق کیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
ایونٹ کے منتظم نے اس منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تھینکس گیونگ پر ہم نئے 104 ویں ورلڈ ریکارڈ پر شکر گزار ہیں۔













