پی ٹی آئی نے صوابی موٹر وے پر یکم دسمبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے یکم دسمبر 2025 کو صوابی موٹر وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نیازی نے کہا ہے کہ پشاور موٹروے سے ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جو صوابی کے مقام پر مرکزی احتجاج میں شامل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک روزہ احتجاج ہوگا جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدالتی حکم کے مطابق ملاقات کو یقینی بنانا ہے۔
احمد خان نیازی نے کہا کہ ان کا مطالبہ صرف ملاقات تک محدود نہیں بلکہ عمران خان کی فوری رہائی ہے کیونکہ ان کے مطابق ان پر قائم مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔














