پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3195 افراد گرفتار، 6 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد، وزیراعلیٰ کی اصلاحات کا حکم۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3195 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 3215 مقدمات درج ہوئے۔ حکام کے مطابق اس دوران 50 ہزار 480 چالان کیے گئے جن میں 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق 12 ہزار 814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کر دیے گئے، جبکہ دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 384 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید ٹریفک سسٹم اور اصلاحات کے نفاذ کا حکم دیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی بہتر عملدرآمدی ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ 42 ہزار 561 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔














