خیبرپختونخوا حکومت کا ہری پور ضمنی انتخابات کی تحقیقات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے ہری پور ضمنی انتخابات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخابات کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا ہے، اور کلاس فور سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی جانچ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں، لیکن پھر بھی ہم انکوائری کر رہے ہیں اور اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہری پور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بارے میں ریفرنس بھیج رہے ہیں، اور پریذائیڈنگ افسران کے بیانات قلمبند کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں