پاکستان نے 27ویں ترمیم پر اقوامِ متحدہ کے اعتراضات مسترد کر دیے

پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم پر اقوامِ متحدہ کے اعتراضات کو ‘بے بنیاد’ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کے 27ویں آئینی ترمیم پر اعتراضات کو ‘بے بنیاد’ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ 26ویں اور 27ویں ترامیم وسیع مشاورت کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم سے عدالتی آزادی متاثر ہوتی ہے اور فوجی احتساب پر خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم پارلیمان کی دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی اور جمہوری طریقے سے مکمل ہوئی۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی عزت، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں