ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا جائے۔

آئی جی پنجاب نے تاکید کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ انہیں عدالت سے ضمانت کے بعد ہی آزاد کیا جائے۔

ٹریفک ریکارڈ کے مطابق، ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا پڑ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں