ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں بم بنانے کا دعویٰ کرنے والے افغان شہری محمد داؤد الوک زئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے منگل کو اس شخص کو حراست میں لیا اور اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
محمد داؤد الوک زئی کو 7 ستمبر 2022 کو امریکا میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) دیا گیا تھا۔ اس نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ بم بنا رہا ہے اور فورٹ ورتھ شہر کو نشانہ بنائے گا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔















