پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ٹرائی سیریز جیت لی، وزیراعظم نے کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ٹرائی سیریز جیت لی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بنائے، شاہین آفریدی نے پاتھم نسانکا کو 11 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ محمد نواز نے 64 رنز کی پارٹنرشپ کو توڑ کر کوشل مینڈس کو 84 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیجا۔ صائم ایوب نے کامل مشرا کی وکٹ لی، جس نے 59 رنز بنائے۔
پاکستان نے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 37، صائم ایوب 36 اور صاحبزادہ فرحان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سہہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے پی سی بی اور انتظامیہ کو کامیابی پر سراہا۔















