سیمنٹ کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ، برآمدات میں کمی

ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ، برآمدات میں 2 فیصد کمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک میں جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 21.3 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 19.19 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھی۔ نومبر میں 3.94 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی، جو پچھلے سال نومبر کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 3.95 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔ نومبر میں 0.54 ملین ٹن سیمنٹ برآمد ہوئی، جو پچھلے سال نومبر کے مقابلے میں 33 فیصد کم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں