لاہور میں محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا، تھائی باکسر کو شکست دے کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر کو شکست دے کر گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلہ 12 راؤنڈز تک جاری رہا اور محمد وسیم نے اپنی جیت کو پاکستانی فوج کے شہدا کے نام کیا۔
فائنل میں پاکستانی اور تھائی باکسر کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، محمد وسیم نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے حریف کے حملوں کو ناکام بنایا۔
محمد وسیم نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے، باکسنگ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین، پاکستان آرمی اور پنجاب حکومت کا شکر گزار ہوں۔
خیال رہے کہ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کا آج آخری دن تھا، جس میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے شرکت کی۔















