ایف بی آر نومبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 156 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نومبر میں ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ نومبر کے لیے ایک ہزار 34 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ صرف 878 ارب روپے کی وصولی ہو سکی، جس کے باعث 156 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔
دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف ایک ہزار 406 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 5 ہزار 83 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4 ہزار 715 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔
حکام کے مطابق ایف بی آر کو مجموعی طور پر 413 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے اور ہدف تک پہنچنے کے لیے دفاتر کھلے رہے۔ ایف بی آر حکام ہدف تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔













