پنجاب پولیس نے سیاہ شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام پولیس اہلکاروں کو گاڑیوں سے سیاہ شیشے فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری یا نجی پولیس گاڑی بغیر رجسٹریشن نمبر کے سڑک پر نہیں آسکتی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین تمام شہریوں کی طرح پولیس اہلکاروں پر بھی لاگو ہوں گے اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیاہ شیشے یا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی موجودگی پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور افسران ذمہ دار ہوں گے۔
تمام یونٹس کو فوری چیکنگ اور قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔
پولیس افسر یا اہلکار کی گاڑی قوانین کی خلاف ورزی پر نہ صرف ضبط ہوگی بلکہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی۔














