فاف ڈو پلیسی کا پی ایس ایل 11 میں شرکت کا اعلان

جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی نے پی ایس ایل 11 میں شرکت کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر فاف ڈو پلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں شرکت کریں گے۔

فاف ڈو پلیسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سال کھیلنے کے بعد اس سال نیلامی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک نئے چیلنج کو قبول کرنے کے خواہاں ہیں اور پی ایس ایل سیزن 11 میں اپنی شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔

یہ اعلان پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک خوشخبری ہے، کیونکہ فاف ڈو پلیسی کی شرکت پی ایس ایل کے معیار کو مزید بڑھا دے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں