اعصام الحق نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے ڈبلز فائنل میں پاکستانی جوڑی کی شاندار کارکردگی کے باوجود چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔
اس اہم ٹورنامنٹ کے اختتام پر اعصام الحق نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈیوس کپ میں شرکت جاری رکھیں گے اور نئے کھلاڑیوں کو پروموٹ کریں گے۔














