منگولیا میں منفی 44 ڈگری تک سردی کا امکان

منگولیا میں آئندہ ہفتے شدید سردی اور برفباری کا امکان، درجہ حرارت منفی 44 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اولان باتور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) منگولیا کے محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے ملک میں شدید سردی اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 39 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات سے ملک کے مغربی اور وسطی حصوں میں شدید برفباری ہوگی۔ التائی پہاڑوں اور جنوبی صوبوں جیسے امنوگووی، ڈنڈگووی اور ڈورن گووی میں شدید طوفانی ہوائیں اور برفانی طوفان متوقع ہیں، جہاں ہوا کی رفتار 18 سے 20 میٹر فی سیکنڈ تک ہوسکتی ہے۔

محکمہ نے اولان باتور اور ملک کے 21 صوبوں کے رہائشیوں، بشمول خانہ بدوش چرواہوں، کو ممکنہ آفات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگولیا کی سردیاں طویل اور سخت ہوتی ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی 25 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں