کوئٹہ قمبرانی روڈ پر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں

کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر گاڑی کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سریاب روڈ پر دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

ادھر سریاب روڈ پر ریلوے ٹریک کے پاس ایک دستی بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں