سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سیاسی بیانیہ سازی میں مؤثر

تحقیق کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی فیڈ میں تبدیلیاں سیاسی رجحان کو متاثر کر سکتی ہیں، جو کہ بیانیہ سازی کا مؤثر ہتھیار ثابت ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی فیڈ میں معمولی تبدیلیوں کے ذریعے لوگوں کا سیاسی رجحان تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے یہ بیانیہ سازی کا ایک مؤثر ہتھیار بن گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق، امریکی انتخابات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو سیاسی بیانیہ بنانے میں پہلے تین سال لگتے تھے، وہ اب ایکس کی مدد سے صرف ایک ہفتے میں ممکن ہو گیا ہے۔

ماہرین نے ایکس کے اس کردار کو سیاسی تفرقہ اور جمہوریت مخالفت رجحانات میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ یہ تحقیق سائنس جرنل میں شائع کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں