پنجاب میں 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ کے ٹریفک چالان

پنجاب میں 48 گھنٹوں میں 7 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان جاری کیے گئے، 76 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران 7 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے چالان جاری کیے، جن میں 76 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا اور 1402 سنگین خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 11 ہزار 700 افراد کو جرمانے کیے گئے جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 12 ہزار سے زائد سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کے خلاف 1397 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف 3 ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئیں، جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور غلط پارکنگ پر بھی سختی سے عملدرآمد ہوا۔

ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی آپریشن کیا، جس میں 7200 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق اس مہم کا مقصد قانون کی پاسداری کو فروغ دینا اور حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں