بلاول بھٹو کا عالمی برادری سے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور

بلاول بھٹو نے عالمی برادری سے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدام کی درخواست کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عملی اقدام اٹھائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مشکلات انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر جاری قبضے کے دوران ہر معصوم جان کا ضیاع اور ہر گھر کی بربادی دنیا کے لیے اخلاقی جراَت اور انصاف کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی کال ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے دیرینہ خوابِ آزادی کی تکمیل تک ان کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے انٹرنیشنل قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ فلسطین سے یکجہتی صرف جذبات تک محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ یہ انصاف اور دیرپا امن میں تبدیل ہونی چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں