لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، مختلف ممالک کے باکسرز نے شرکت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے لاہور میں پورے جوش و جذبے سے جاری رہے۔ 26 نومبر سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا آج آخری روز تھا۔
چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان مقابلوں کے ساتھ باکسنگ کنوینشن کا بھی انعقاد ہوا۔ کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
‘فائٹ فار گلوری’ چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ 26 نومبر کے مقابلوں میں جرمنی، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور پاکستانی باکسرز نے شرکت کی، جہاں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر کامیاب رہے۔
27 نومبر کے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے باکسرز شامل تھے۔ کانٹےدار مقابلوں میں برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ اور ڈومینیکن ریپبلک کے یرمی پرالٹا نے فتح حاصل کی۔
28 نومبر کے مقابلوں میں ساؤتھ کوریا، تھائی لینڈ، امریکہ، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے باکسرز نے شرکت کی۔ برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز اور ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا نمایاں رہے۔
آج کے مقابلوں میں پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکہ کے باکسرز شریک ہوں گے۔ سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر وسیم اور حریف کھلاڑی کے درمیان ہوگا۔
اختتامی روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔















