جج کو اسٹریس دینا چاہیے، لینا نہیں۔ جسٹس جواد حسن

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو اسٹریس دینا چاہیے، لینا نہیں۔ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط ہوتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ جج کو اسٹریس لینا نہیں بلکہ اسٹریس دینا چاہیے۔ لاہور جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے سب سے مشکل کیس کیے اور کبھی اسٹریس محسوس نہیں کیا۔

جسٹس جواد حسن نے مزید کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے، اس لیے نئے ججز کے لیے تمام کورسز بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں اور ہر ہائیکورٹ میں 30 سے 40 فیصد فیملی کیسز ہوتے ہیں۔ ہر جج کو پہلی سماعت پر کیس خارج کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں