پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ابتدائی ورکنگ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ قیمتوں کی حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو ارسال کی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ان نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔













