بلوچستان میں سکول چھوڑنے کی شرح میں کمی کیلئے نیا نظام

بلوچستان میں ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز سکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں سکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق اس نظام کے تحت سکول چھوڑنے والے بچوں کی بروقت نشاندہی کی جائے گی اور سافٹ ویئر کے ذریعے طالب علم کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا ہے کہ سکول انتظامیہ والدین کے تعاون سے ایسے بچوں کے لیے اقدامات کرے گی جو تعلیم ادھوری چھوڑ کر سکول آنا بند کر دیتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنا اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں