سپریم کورٹ نے طلاق کو 90 دن کی مدت پوری ہونے تک غیر مؤثر قرار دیا ہے، خاوند نے بیوی کو بلا شرط حق طلاق دیا تھا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت طلاق کو 90 دن کی مدت پوری نہ ہونے تک غیر مؤثر قرار دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی پٹیشن پر فیصلہ سنایا کہ اگر خاوند نے بلا شرط طلاق کا حق بیوی کو دیا ہے تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا مکمل اختیار ہے۔
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے 2016 میں شادی کی اور خاوند نے بیوی کو بلا شرط حق طلاق تفویض کیا تھا۔
مورِیل شاہ نے 3 جولائی 2023 کو طلاق کا نوٹس دیا لیکن 90 دن کی مدت مکمل ہونے سے قبل 10 اگست 2023 کو واپس لے لیا، جس پر یونین کونسل نے طلاق کی کارروائی ختم کی۔














