ائیربس کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے باعث ہزاروں پروازوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، امریکن ائیر لائنز اور دیگر نے انتباہ جاری کیا۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ائیربس کمپنی نے طیاروں کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکن ائیر لائنز، ڈیلٹا ائیرلائنز، ائیر نیوزی لینڈ اور ترکش ائیرلائنز سمیت کئی کمپنیوں نے پروازوں میں خلل کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیربس کے مسائل سے ان کی ایئرلائنز پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو میکسیکو سے نیو جرسی جانے والی پرواز کے دوران طیارہ کنٹرول کھو کر اچانک بلندی سے نیچے آ گیا تھا، جس سے کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔















