ایف بی آر کو مسلسل چوتھے ماہ ٹیکس وصولی میں کمی کا سامنا

ایف بی آر کو نومبر میں ٹیکس وصولی میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا سامنا رہا، نومبر میں 878 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر کو نومبر میں ٹیکس وصولی میں مسلسل چوتھے ماہ کمی کا سامنا رہا ہے، جہاں نومبر کے لیے مقررہ 1 ہزار 34 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 878 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

حکام کے مطابق نومبر میں 156 ارب روپے کا شارٹ فال رہا، جبکہ آج آخری ورکنگ ڈے میں مزید ٹیکس وصولی کی توقع ہے، جس سے شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔ دسمبر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔ ستمبر میں 1325 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 1228 ارب روپے، جبکہ اکتوبر میں 1026 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 951 ارب روپے وصول کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی تا نومبر 5 ہزار 83 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 4 ہزار 715 ارب روپے وصول کیے گئے۔ بجٹ 2025-26 میں ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم سیلابی نقصانات کی بنا پر آئی ایم ایف کی مشاورت سے ہدف میں نظرثانی کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں