ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری، نومبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد متوقع

نومبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کا امکان، صنعتی سرگرمیوں میں بہتری نمایاں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں نومبر میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اکتوبر میں یہ شرح 6.2 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق، صنعتی سرگرمیوں میں بہتری اور اصلاحات کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ متوقع حد کے اندر برقرار ہے، جبکہ برآمدات میں مستقل اضافہ اور ترسیلات زر مستحکم ہیں۔ مجموعی طور پر معیشت مثبت رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے مزید بہتری کی امید ہے۔ گورننس میں بہتری کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار پر دباؤ برقرار ہے۔ ربیع سیزن میں سپلائی مستحکم رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں