پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 کروڑ 38 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

صوبے میں 40 ہزار شہریوں کے چالان کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 344 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 6 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 131 افراد کو حوالات میں بند کیا گیا جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 6 ہزار سے زائد افراد کو جرمانے کیے گئے۔

ون وے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 870 اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 5 ہزار افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ پر 630 گاڑیوں کو جرمانے اور بند کیا گیا، جبکہ 1500 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں