اسپیکر ایاز صادق کی پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت

اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو پارلیمان میں کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی کے وفد نے بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی خود حکومت سے بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔

اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کو پارلیمانی کردار ادا کرنے کی دعوت دی، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی سے ملاقات کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔ وفد میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس، لطیف کھوسہ، امجد علی خان، شہرام ترکئی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد، اسد قیصر نے میڈیا کو بتایا کہ اسپیکر کو پارٹی کے مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے اور بانی سے ملاقات کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں