بھارتی نیشنل باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
روہتک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ہر یانہ کے ضلع روہتک میں ایک 16 سالہ نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ صبح 10 بجے اسپورٹس گراؤنڈ میں پیش آیا جب نوجوان کھلاڑی اکیلے ہی باسکٹ بال کورٹ میں پریکٹس کر رہے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کھلاڑی باسکٹ بال پریکٹس کر رہا تھا اور جیسے ہی اس نے پول کو پکڑ کر لٹکنے کی کوشش کی، پورا لوہے کا پول اس پر گر گیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کھلاڑی زخمی حالت میں اٹھنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسرے کھلاڑی گرنے والا پول اس کے اوپر سے ہٹا رہے ہیں۔
16 سالہ کھلاڑی نے کئی قومی سطح کے ٹورنامنٹس میں میڈلز جیت چکے تھے، جن میں 47ویں سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ، 49ویں سب جونیئر نیشنل چیمپئن شپ اور 39ویں یوتھ نیشنل چیمپئن شپ شامل ہیں۔















