اے این پی کی جانب سے آئینی ترمیم کیلئے خیبرپختونخوا کا نیا نام تجویز

اے این پی نے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز دی ہیں جن میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور وفاقی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے وفاقی حکومت کو تجاویز ارسال کی ہیں۔

اے این پی نے تجویز دی ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے اور گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک مقرر کیا جائے۔

انہوں نے تمباکو کاشتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کرنے اور کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دینے کی تجویز دی ہے۔

اے این پی کا کہنا ہے کہ مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے، بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعد ہوں اور انتظامیہ کو بلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے۔

اے این پی نے صوبے کا نام خیبرپختونخوا سے بدل کر ‘پختونخوا’ کرنے کی تجویز دی ہے اور آئینی دستاویزات میں یہ نام استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تجاویز کا مقصد وفاقیت اور معاشی انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں