پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے تک کمی کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ 30 نومبر کو حکومت کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں