گوگل میپس میں جیمنائی نیوی گیشن کی بڑی تبدیلی

گوگل میپس میں جیمنائی پر مبنی نیوی گیشن کی بڑی تبدیلی، وائس کنٹرول سے ہدایات ممکن۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس میں جیمنائی پر مبنی نیوی گیشن کو باضابطہ طور پر صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ یہ فیچرز ڈرائیورز کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوں گے اور انہیں استعمال کرنے کے لیے فون کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ جیمنائی سے بات کرکے ہدایات دی جا سکیں گی۔

گوگل نے نومبر کے اوائل میں اس تبدیلی کا عندیہ دیا تھا اور اب یہ فیچرز تمام نیوی گیشن موڈز میں دستیاب ہیں، جن میں ڈرائیونگ، پیدل چلنے، سائیکل چلانے، اور پبلک ٹرانزٹ شامل ہیں۔

جیمنائی اپ گریڈ سے گوگل میپس میں وائس کنٹرول کے ذریعے نیوی گیشن ممکن ہوگی، جس سے صارفین بات چیت کے دوران سوالات پوچھ سکیں گے اور اس کے جوابات پر مزید سوالات بھی کرسکیں گے۔

گوگل کے آفیشل سپورٹ پیج نے اس تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے، جس سے صارفین کو اپنے مطلوبہ مقام کے بارے میں مشورے بھی مل سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں