سری لنکا کی فائنل میں رسائی یا واپسی کا فیصلہ کن میچ

سری لنکا کی فائنل میں رسائی کے لیے آج کا میچ اہم ہے، شکست کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر انحصار ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکن ٹیم کے لیے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں رسائی یا گھر واپسی کا فیصلہ آج ہوگا۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری لیگ میچ آج شام چھ بجے پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان نے اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ سری لنکا کو فائنل میں پہنچنے کے لیے جیتنا ضروری ہے۔ شکست کی صورت میں سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان نیٹ رن ریٹ پر مقابلہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹس ہیں، تاہم زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.522 ہے جبکہ سری لنکا کا منفی 1.324 ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں