نمیبیا کے ایڈولف ہٹلر مقامی انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے ساتھ عالمی توجہ کا مرکز بن گئے۔
ونڈہوک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نمیبیا کے سیاستدان ایڈولف ہٹلر مقامی انتخابات میں کامیابی کے امکانات کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے ہیں۔
جرمن آمر کے ہم نام ہونے کی وجہ سے ایڈولف ہٹلریوونونا عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
59 سالہ ایڈولف ہٹلریوونونا SWAPO پارٹی کے رکن ہیں اور ان کا جرمن آمر کا ہم نام ہونا ان کی انتخابی کامیابی کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔
سیاستدان ایڈولف ہٹلر نے کہا ہے کہ وہ ماضی کے معروف جرمن آمر کی طرح دنیا کو فتح نہیں کرنا چاہتے بلکہ اپنے حلقے کی ترقی اور بہتر خدمات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔















