پاکستان میں سولر پینل درآمدات میں اضافہ، 2025 میں 1.5 ارب ڈالر کی درآمدات کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا درآمد کنندہ بن گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان 2025 میں 1.5 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔
ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کے سولر انقلاب کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک بجلی کے مجموعی نظام میں 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ادارے کے مطابق 2024 میں پاکستان نے 22 گیگا واٹ صلاحیت کے سولر پینلز درآمد کیے، جو برطانیہ کی گزشتہ 5 سال کی مجموعی تنصیبات سے بھی زیادہ ہے، جبکہ یہ کینیڈا کی پوری تاریخ میں لگائے گئے سولر سسٹمز سے بھی بڑھ کر ہے۔
ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے نمایاں عوامی قیادت سے ہونے والی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔















