اسلام آباد ہائی کورٹ نے اغوا کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کیس کم سن بچیوں اور والدہ کے اغوا کے حوالے سے ہے، جس میں سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول کا شہری وقاص احمد اور سہیل علیم کے ساتھ لین دین کا تنازعہ سامنے آیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت میں سوال اٹھایا کہ کیا لاہور پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارنے والوں کا بیان قلمبند کیا اور ان کے پاس سرچ وارنٹ تھے؟ لطیف کھوسہ نے عدالت کو مشرف رسول کی چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ میٹنگ میں موجودگی کی تصویر دکھائی۔
لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایاکہ مشرف رسول نے اسلام آباد میں ساڑھے سولہ کروڑ کا گھر بنایا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کو نو دسمبر تک ملتوی کردیا۔















