حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو سروسز کے لیے مختلف مالیت پر فیس مقرر کر دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو سروسز کی سبسکرپشن اور تجدید کی فیس مقرر کر دی ہے۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ڈبلیو اور ایس ای سی پی ویری فیکیشن فیس 500 روپے ہوگی۔
ایف بی آر نے گڈز ڈیکلریشن فیس سامان کی مالیت کے مطابق وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 50 ہزار روپے تک مالیت پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی جبکہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے مالیت پر فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
1 لاکھ سے 10 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء پر فیس 750 روپے جبکہ 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے مالیت پر فیس 1,000 روپے ہوگی۔
50 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کی مالیت پر 1,250 روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ 1 کروڑ سے 2.5 کروڑ روپے کی اشیاء پر فیس 1,500 روپے ہوگی۔
2.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیاء پر گڈز ڈیکلریشن فیس 2,000 روپے ہوگی۔













