قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور، اہم قوانین پر غور ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ناکافی ٹرانسپورٹ سہولیات اور فضائی آلودگی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
ایجنڈے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ اور بزرگ شہریوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کے بل شامل ہیں جبکہ نیشنل فنڈ فار کلچر ہیریٹیج ایکٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں گے۔
اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی بل اور قانون شہادت 1984 میں ترمیم کا بل بھی شامل ہیں۔ قانون شہادت ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔














