قومی اسمبلی کمیٹی نے پی آئی اے نجکاری عمل تیز کرنے کی ہدایت دی

قومی اسمبلی کمیٹی نے پی آئی اے نجکاری عمل تیز کرنے کی ہدایت کی اور ملازمین کے روزگار کے تحفظ پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے جاری عمل پر بریفنگ لی اور نجکاری کمیشن کو پی آئی اے بولی کا واضح ٹائم لائن آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیزی سے آگے بڑھانے کی تاکید کی۔

اجلاس کی صدارت محمد فاروق ستار نے کی، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے ملازمین کے روزگار کو محفوظ بنایا جائے اور عملے کو کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے پنشن، گریجویٹی اور دیگر مراعات کے شفاف اندراج پر زور دیا اور ملازمین یونین سے مشاورت کی ہدایت دی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق ادارے میں 51 سے 100 فیصد تک حصص اور انتظامی کنٹرول کی فروخت کی منظوری دی جا چکی ہے۔ چار بولی دہندگان کی پری کوالیفکیشن مکمل ہو چکی ہے، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ائیر بلو لمیٹڈ شامل ہیں۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی بریفنگ بھی پیش ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ حکومت نے پاور جنریشن کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری شروع کر دی ہے۔ فعال پاور پلانٹس کو فروخت کیا جائے گا، جن میں گڈو اور نندی پور ابتدائی طور پر شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں