آئی ایم ایف شرائط کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہے۔رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا، تاہم پروگرام مکمل ہونے پر ممکن ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط کی بنا پر ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 2017 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی جو گزشتہ چار سالوں میں 40 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم کے مشیر نے بیان دیا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی آسانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا حساب ہوسکتا ہے، لیکن فی الحال ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ضروری ہے۔

رانا ثنااللہ نے ہری پور کے ضمنی الیکشن کی کامیابی پر خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دھمکیاں دے رہے تھے، جو جھوٹے مقدمات، گالم گلوچ اور نفرت کا نتیجہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں