54 ہزار اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی۔وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے 54 ہزار اسامیاں ختم کر کے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس سے سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی وزارتوں اور محکموں کا انضمام اور خاتمہ جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام تقریب میں کہا کہ معاشی استحکام، مسابقت اور مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ ملک کو کیش اکانومی سے ڈاکومینٹڈ اکانومی کی طرف لایا جا سکے۔

محمد اورنگ زیب نے مزید کہا کہ اوسط قرض میچورٹی 4 سال تک بڑھ گئی ہے اور ری فنانسنگ رسک میں کمی آئی ہے۔ ساڑھے 3 فیصد معاشی نمو کا امکان ہے اور اگلے برس 4 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ریگولیٹری نظام برائے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثے فعال ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نجی سیکٹر ملکی معیشت کو آگے لے جانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہو گا۔

دیگر متعلقہ خبریں